بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی اسلحہ ساز کمپنیا ں اسلحے کی منڈی میں سب سے آگے ،رپورٹ

امریکی اسلحہ ساز کمپنیا ں اسلحے کی منڈی میں سب سے آگے ،رپورٹ

اسٹاک ہوم۔امریکی اسلحہ ساز کمپنیا ں اسلحے کی منڈی میں سب سے آگے ،دنیا بھر میں فروخت ہونے والا80فیصد اسلحہ امریکی ساختہ نکلا، اسلحہ کی مالیت 209.7 ارب ڈالر ہے۔ امن پر تحقیق کے سویڈش ادارے سپری نے ایک تازہ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں اسلحے کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس سے یہ نہیں سمجھا جانا چاہیے کہ دنیا امن کی جانب بڑھ رہی ہے۔2014کے مقابلے میں 0.6 فیصدکم ہے۔ ہتھیاروں کی تجارت میں کمی کے باوجود 2015ء میں سو بڑے اسلحہ ساز اداروں کی فروخت 370 ارب ڈالر کے برابر رہی۔

امریکا میں موجود کمپنیاں ابھی بھی دنیا کی اسلحے کی منڈی میں سب سے آگے ہیں اور گزشتہ برس دنیا بھر میں فروخت ہونے والے اسلحے کا 80 فیصد انہی اداروں کا تیار شدہ تھا، جس کی مالیت 209.7 ارب ڈالر بنتی ہے۔ یورپی کمپنیوں کے اسلحے کی فروخت 95.7 ارب ڈالر رہی۔ اس میں سب سے بڑا حصہ 6 فرانسیسی کمپنیوں کا تھا، جو تقریباً ساڑھے 21 ارب ڈالر بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2015 کیدوران تین جرمن کمپنیوں کے بنائے گئے اسلحے کی فروخت 2014ء کے مقابلے میں7.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5.6 ارب ڈالر رہی۔ سویڈش کمپنی سیئب ہتھیاروں میں 19.8 فیصد اوربرطانوی بی اے ای سسٹمز کی ہتھیاروں کی فروخت میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 2015 ء کے دوران گیارہ روسی اسلحہ ساز اداروں کی فروخت30.1 ارب ڈالر رہی۔ ایشیائی کمپنیوں کی بنائے گئے اسلحے کی فروخت بھی بڑھی ہے جبکہ اس فہرست میں چین کے اعداد وشمار شامل نہیں ہے