بریکنگ نیوز
Home / کھیل / آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح ؛ پاکستان کو21 سالہ پیاس بجھانے کی آس

آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح ؛ پاکستان کو21 سالہ پیاس بجھانے کی آس

کینز۔ پاکستان نے حالیہ ٹورکے دوران آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح کی21 سالہ پیاس بجھانے کی آس لگا لی، بلند عزائم لیے ٹیم نے تیاریاں شروع کردی ہیں،کپتان مصباح الحق نے کینز میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیا، مہمان کرکٹرز نے خوشگوار موسم میں وارم اپ اور مختلف مشقیں کرنے کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی،سلپ کیچز پر خصوصی توجہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مسلسل 2 شکستوں سے دوچار ہونے والی قومی ٹیسٹ ٹیم کو آسٹریلیا میں مزید کڑے امتحان کا سامنا ہے، جمعے کو ہلکی ٹریننگ کے بعد کرکٹرز2 روز سیروتفریح کرنے سے تازہ دم ہوگئے تھے، اب گذشتہ روز بھرپور ٹریننگ کا آغاز کردیا، سسر کے انتقال کی وجہ سے کیویز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان آنے والے کپتان مصباح الحق نے بھی اسکواڈ کوجوائن کرلیا ہے، وہ میدان میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سرگرم رہے، خوشگوار موسم میں مہمان کرکٹرز نے وارم اپ اور مختلف مشقوں کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کا طویل سیشن کیا، تیزی سے سلپ میں نکلنے والے کیچز کیلیے خصوصی پریکٹس کرائی گئی،اس مقصد کیلیے اسٹیورکسن نے چھوٹے بیٹ کا استعمال کیا۔