بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی،نوازشریف

مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی،نوازشریف

اسلام آباد۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی اور فعال مقامی حکومتیں قومی اور صوبائی سطح کیلئے بہترین قیادت فراہم کرتی ہیں۔وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،اجلاس میں میئر،ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف،چوہدری نثار علی ،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،خواجہ سعد رفیق،سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی اور حمزہ شہباز شریف نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور،ثناء اللہ بٹ،سینیٹر مسعود مجید ،ارکان قومی اسمبلی میر منشاء احمد،محمد پرویز ملک،سمیع الشرفان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔