بریکنگ نیوز
Home / بزنس / نیشنل بینک کے یونین پے چائنا سے معاہدے پردستخط

نیشنل بینک کے یونین پے چائنا سے معاہدے پردستخط


 کراچی۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے چین میں یونین پے انٹرنیشنل چائنا کے ساتھ معاہدے پردستخط کردیے ہیں، یہ معاہدہ نیشنل بینک آف پاکستان کو یونین پے برانڈڈ ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈز کے ساتھ صارفین کو دنیا بھر میں 35 ملین سے زائد تاجروں کے ساتھ لین دین کرنے اور2 ملین اے ٹی ایمز اور 10 ملین آن لائن سائٹس کے استعمال کے قابل بنائے گا۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدرسید احمد اقبال اشرف نے بینک کی نئی ٹیکنالوجیز، معیشت کی جامع اور پائیدار ترقی کے قصد سے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے کثیرالجہت تصورات پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یونین پے اورنیشنل بینک کی قوت کو یکجا کرنے سے مطلوبہ مقاصد کا حصول ممکن ہوسکے گا،

نیشنل بینک آف پاکستان پختگی کے ساتھ تعاون اور ایسے مالیاتی فائدے کی خدمات پر یقین رکھتا ہے جو ملک میں مالیاتی خدمات کے حوالے سے نئی مثال قائم کرے، بینک پر عزم ہے کہ مارکیٹ کے تمام فعال ارکان کے تعاون سے ایک ایکو سسٹم قائم کرے تاکہ مالیاتی پروڈکٹس خاص طور پر پی ٹو جی اور جی ٹی پی خدمات فراہم کی جاسکیں۔