بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز

اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز


اسلام آباد۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ علاقائی تعاون اورتجربات سے استفادے سے خطے میں ترقی واستحکام لایا جا سکتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔وہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سے استفادے کے ذریعے خطے میں ترقی و استحکام لایاجاسکتا ہے اور اس کی بہترین مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے جو دونوں ممالک کیمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم، صحت اور سماجی استحکام سب کا حق ہے، غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات ہماری توجہ کے منتظر ہیں۔

وسائل کے درست استعمال، اقتصادی و معاشی ترقی، مساوی تعاون اورغیرامتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون جاری ہے ،اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کویقینی بنائیں گے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امدادکی بجائے تجارت کوترجیح دینے کی پالیسی پرعمل پیراہے کیوں کہ امداد تو ختم ہوسکتی ہے لیکن تجارت بڑھتی رہتی ہے۔