بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کترینہ کیف کو ’’سمیتا پٹیل‘‘ میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

کترینہ کیف کو ’’سمیتا پٹیل‘‘ میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا


ممبئی۔ اداکارہ کترینہ کیف کو بھارتی فلم نگری میں بہترین خدمات اور اداکاری پر ’’سمیتا پٹیل‘‘ میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف  کو فلم نگری میں ان کی خدمات اور اداکاری پر ’’سمیتا پٹیل‘‘ میموریل ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔ 33

سالہ ادکارہ نے اس ایوارڈ کو خواتین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ فلم نگری کو مردوں کی دنیا کہا جاتا ہے تاہم یہ ٹرینڈ اب رفتہ رفتہ تبدیل ہورہا ہے جب کہ یہ بہت فخر کی بات ہے کہ فلم نگری میں خواتین کے کام کو سراہنے کے لیے بھی ایک ایوارڈ موجود ہے۔