بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی صدر کا طیارہخطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

بھارتی صدر کا طیارہخطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

نئی دہلی۔بھارتی صدر پرناب مکھرجی کا طیارہ حادثے کا شکار ہو نے سے بال بال بچ گیا ،پائلٹ طیارے کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی جے للیتا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ائیرفورس کے طیارے میں چنائی جا رہے تھے کہ ان کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس کے باعث طیارہ ہچکولے کھانے لگا تاہم پائلٹ نے طیارے کو دہلی ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ہے اور بھارتی صدر محفوظ ہیں۔