بریکنگ نیوز
Home / کھیل / باکسر عامر خان کی اہلیہ کا سسرال پر بدسلوکی کا الزام

باکسر عامر خان کی اہلیہ کا سسرال پر بدسلوکی کا الزام

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے سسرالی خاندان کی ٘مخالفت میں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سسرال والوں نے انھیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے انھیں طلاق دینے کے لیے عامر خان پر دباو بھی ڈالا ہے۔ طلاق کے لیے یہ دباو اس وقت ڈالا گیا جب وہ 9ماہ کی حاملہ تھیں۔

عوامی رابطہ ایپلیکشن سنیپ چیٹ پر فریال ٘مخدوم کا متعدد پوسٹس میں کہنا تھا کہ انہوں نے بہت دیر خاموشی برقرار رکھی، جو لوگ اپنے بہووں کے ساتھ تشدد کا سلوک کرتے ہیں، انہیں اپنے بیٹوں کی شادی نہیں کرنی چاہئے۔ فریال نے سوال کیا کہ کیا اسلام یہی تربیت دیتا ہے بیٹے کو طلاق اور بد سلوکی پر اکسایا جائے۔

فریال نے ایک افسوسناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی خاتون کے شوہر کی غیر موجودگی میں اس کے سسرالی خاندان کے افراد جسمانی تشدد کرنے کے جرات کریں اور وہ خاتون صرف ان کی عزت میں ہاتھ نہ اٹھائے تو کیا اسکو اسکی کمزوری سمجھ کر اس کی سب کے سامنے بے عزتی کرنے کو عادت بنا لی جائے گی۔

فریال نے اپنے شوہر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے کسی بھی بیتے یا بھائی سے بڑھ کر اپنے خاندان والوں کے لئے کیا، لیکن جواب میں انہیں حسد، لالچ اور نفرت سے نوازا گیا۔