بریکنگ نیوز
Home / شوبز / رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل ہوگئی

رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل ہوگئی


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل کیرئیر کو الگ الگ رکھنے کی ماہر سمجھی جاتی ہیں لیکن انہوں نے اپنی بیٹی ادیرا کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جو بے حد وائرل ہوئی ہے۔

رانی مکھرجی کی بیٹی ادیرا رواں ماہ ایک سال کی ہوگئی ہیں لیکن آج تک اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی کوئی بھی تصویرسوشل میڈیا پرشئیر نہیں کی گئی تھی اورنا ہی اداکارہ کبھی اپنی بیٹی کو کسی بھی تقریب یا ایوارڈ شو میں لے کرگئیں تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پربیٹی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔