بریکنگ نیوز
Home / کھیل / باکسر محمد وسیم نے پاکستان کیلئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی

باکسر محمد وسیم نے پاکستان کیلئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی

 کراچی۔ حال ہی میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر وطن لوٹنے والے باکسر محمد وسیم نے پاکستان کے لئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ بہت مہنگی گیم ہے اور اس کے لئے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے پیسے نہیں پروموٹر چاہیئے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز سمیت کئی میڈلز جیتے لیکن حکومتی سطح پر کسی بھی فائٹ کے لیے کوئی اسپانسر نہیں کیا گیا،

حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ امریکا جانے سے قبل سب نے رابطہ کیا لیکن کسی نے مدد نہیں کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے پاس 4 بار گیا لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکا میں ہونے والی ڈبلیو بی سی ٹائٹل کی فائٹ اپنے بل بوتے پر جیتی، صرف کورین اسپانسر نے سپورٹ کیا۔