بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دل کو سکون ہے جنید اللہ کی راہ میں گئے تھے ،بھائی ہمایوں جمشید

دل کو سکون ہے جنید اللہ کی راہ میں گئے تھے ،بھائی ہمایوں جمشید


کراچی ۔معروف نعت خواں و مبلغ دین جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا ہے کہ دل کو سکون ہے کہ جنید اللہ کی راہ میں گئے ہوئے تھے ،میرے بھائی بہت شفیق انسان تھے ۔ اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں جنید نے کہا کہ میرے والد اور والدہ کا انتقال ہوا تو جنید بیرون ملک تبلیغ پر تھے ۔

انہوں نے بتا یا کہ جنید جمشید کبھی باپ کی طرح ہو جاتے تو کبھی بھائیوں کی طرح لڑائی بھی ہوتی تھی لیکن وہ بہت ہی شفیق انسان تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید نے جس طرح اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی سے نوجوان نسل کو پیغام دیااس طرح کے لوگ بہت کم ہوتے ہیں ۔