بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / طیارہ حادثے کی ا علیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن

طیارہ حادثے کی ا علیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن

اسلام آباد۔ پیپلز پارٹی اور سینیٹر اعتزاز احسن نے پی آئی اے طیارے کے حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں درجنوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس پر انہیں بے حد افسوس ہے ، طیارے حادثے پر ساری قوم غمگین ہے ، حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں اور رپورٹ بھی پبلک ہونی چاہیے ماضی کی طرح اس حادثے کی بھی رپورٹ الماریوں کی نذر نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے ہوا فنی خرابی کے باعث ہوا اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے ۔