بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / محکمہ موسمیات کی 11اور 12دسمبر کو ہلکی بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی 11اور 12دسمبر کو ہلکی بارش کی پیش گوئی

لاہور۔ محکمہ موسمیات نے11اور 12دسمبر کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کیونکہ مغربی ہواؤں کا شہر کی جانب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے12رببیع الاول کی تعطیلات کے دوران لاہور کے شہری ہلکی بارش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ بارش کی وجہ سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگا درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی اور خشک سردی سے پھیلنے والی بیماریاں ختم ہونگی۔