بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم کی طیارہ حادثے کی جلد تحقیقات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی طیارہ حادثے کی جلد تحقیقات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت طیارہ حادثہ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے حادثے کی جلد تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور سول ایوی ایشن حکام نے شرکت کی وزیر اعظم کو حادثے سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ممکنہ وجوہات سے آگاہ کیا گیا وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حادثے کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کی جائے وزیر اعظم نے کہا کہ اس حادثے کی شفاف تحقیقات میں اس بات پر توجہ مرکوز رہنی چاہیے کہ کہیں یہ حادثہ گراؤنڈ سٹاف کی غفلت کے باعث پیش تو نہیں آیا وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ پی آئی اے کے طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے انتطامات عالمی معیار کے مطابق کیے جائیں اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے ٹیسٹ اور نادرا کے ذریعے فنگر پرنٹس کی تحقیقات کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ مسافروں کی میتیں جلد از جلد ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے اقدامات کیے جائیں میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جانب، ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے شکار جہاز سے تین بار مے ڈے کال دی گئی۔ جہاز کا تکنیکی نظام مکمل طور پر شٹ ڈاون نہیں ہوا تھا۔ اگر نظام مکمل شٹ ڈاون ہوتا تو جہاز نوز ڈائیو کر کے سیدھا گرتا۔رپورٹ کے مطابق، ایک انجن کی خرابی کے باعث جہاز بائیں جانب جھک گیا تھا جبکہ ممکنہ طور پر جہاز کا دوسرا انجن بھی پوری استعداد کار کے مطابق نہیں چل سکا۔ اگر ایک انجن بھی سو فیصد چلتا تو جہاز کے لیے 33 ناٹیکل مائلز کا سفر طے کرنا مشکل نہیں تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تیاریاں کر لی گئیں تھیں