بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کبھی جنید جمشید کے منہ سے کسی کی برائی نہیں سنی ،شاہد خان آفریدی

کبھی جنید جمشید کے منہ سے کسی کی برائی نہیں سنی ،شاہد خان آفریدی

اسلام آباد۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جنید جمشید کے منہ سے کسی کی برائی نہیں سنی، جنید جمشید نوجوانوں کے لئے رول ماڈل تھے ، جنید جمشید کا گانا’’یہ شام پھر نہیں آئے گی ‘‘ہمیشہ یاد رہے گا ، جنید جمشید کی نعتیں سب اچھی لگتی ہیں ۔

ان کے ملی نغمے ’’ایسی زمیں اورآسمان‘‘ ،’’دل دل پاکستان‘‘ہمیشہ یاد رہیں گے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ طیارہ حادثے میں شہداء کی مغفرت فرمائے ۔ جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے ، ہمیں ان کی یاد ہمیشہ آتی رہے گی،اللہ تعالٰی مرحوم جو جنت میں جگہ عطا فرمائے ۔