بریکنگ نیوز
Home / شوبز / اداکاری میں پرجوش توہوں لیکن “مسٹرپرفیکشنسٹ” نہیں، عامرخان

اداکاری میں پرجوش توہوں لیکن “مسٹرپرفیکشنسٹ” نہیں، عامرخان

ممبئی۔ بالی ووڈ میں اداکاری، ہدایتکاری اورپروڈکشن کے ماہرسمیت مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک پر جوش انسان تو ہیں لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ محتاط رہنے والے اوربہترین سے بہترین اداکاری کرنے والے بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ جب انہیں مسٹرپرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے تو وہ بالکل بھی خود پردباؤ محسوس نہیں کرتے ہیں کیونکہ وہ اس خطاب پریقین ہی نہیں رکھتے ہیں، وہ ایک پرجوش انسان تو ہیں لیکن مسٹرپرفیکشنسٹ نہیں ہے۔ عامرخان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کوئی بھی انسان دنیا میں ایسا ہے ہی نہیں جسے مسٹر پرفیکشنسٹ کا خطاب دیا جائے اور نہ ہی ایسی کوئی چیز ہے جسے خاص طور پر کسی تخلیقی فیلڈ میں پرفیکٹ کہا جائے۔