بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی،19 دہشت گرد ہلاک

شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی،19 دہشت گرد ہلاک

انقرہ۔ شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی عراق کے علاقے غارا پر فضائی کاروائی سے دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غارا علاقے پر ترک فضائیہ کے طیاروں نے ایک کاروائی کی ، جس دوران سرحدی محافظ قوتوں پر حملے کی تیاری میں ہونے کا تعین کردہ دہشت گرد تنظیم کے19 کارکنان کو وہیں پر بے بس کر دیا گیا ۔آپریشن میں دہشت گردوں کی دو پناہ گاہوں، تین مورچوں اور ایک لاجسٹک مقام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔