بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / صومالیہ ،خودکش حملے میں 16افراد ہلاک ، 50زخمی

صومالیہ ،خودکش حملے میں 16افراد ہلاک ، 50زخمی

موغادیشو۔مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملے میں 16افراد ہلاک اور 50زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈی اکے مطابقصومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے بندرگاہی علاقے میں بارود سے بھری ایک کار سے کیے گئے خود کش حملے میں16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بندرگاہ کے باہر واقع ایک پولیس اسٹیشن تھا اور حملے سے تھانے کی عمارت تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

مقامی پولیس کے ایک اہلکار نے ہلاکتوں کی تعداد 6 جب کہ دارالحکومت کی ایمبولینس سروس کے انچارج نے 16 اور زخمیوں کی تعداد 50بتائی ہے۔ طبی ذرائع نے کئی زخمیوں کی حالت نازک بیان کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ شدت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔