بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی کا مطالبہ

اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا سے تلور کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا کہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویئٹر پیغام میں عمران خان نے تلور کے شکار پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ تلور نایاب پرندہ ہے، اس کی حفاظت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں تلور کے شکار پر پابندی کیلئے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک سے بات کریں گے اور صوبائی حکومت کو تلور کے شکار پر پابندی لگانے کیلئے کہیں گے۔