بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی


اسلام آباد۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج (پیر کو) مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔بارہ ربیع اول کو رسول اکرم سرور کائنات دو جہاں کیلئے دنیا میں تشریف لائے ، اس دن کو منانے کیلئے مسلمان خصوصی انتظام کرتے ہیں اور اپنے گھروں، گلیوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجاتے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ، لاہور اورکراچی میں عیدمیلاالنی کی تیاریاں عروج پر ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر آج رات اوپیر کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، جب کہ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کو بھی بجلی کی بلا، تعطل فراہمی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدمیلادالنبیﷺ بارہ نومبر بروز پیر کو منائی جائے گی، اس موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں خاص محافل، تقریبات اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے ، چراغاں کے باعث پورا شہر حسین منظر پیش کر رہا ہے،نعلین پاک کے ڈیزائن اور عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

خوبصورت چراغاں کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شبیہ بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔عید میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں کیا گیا خوبصورت اور حسین چراغاں اپنی مثال آپ ہے۔راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بارہ ربیع الاول کو شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر کے روز راولپنڈی میں اسلحہ لہرانے، وال چاکنگ اور لاڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔ بارہ ربیع الاول کو راولپنڈی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے