بریکنگ نیوز
Home / کھیل / آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، مصباح الحق

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، مصباح الحق

برسبین۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور دونوں ممالک کے بالرز کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ایک مشکل چیلنج ہے لیکن ہم نے پوری تیاری کررکھی ہے، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کرمیدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہم نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں جاننے کے لئے کافی محنت کررکھی ہے جب کہ مقابلے کے لئے کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ ہوچکے ہیں۔

ٹیم کا مڈل آرڈر شدید مشکلات سے دوچار ہے تاہم مجھ سمیت یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز کو رنز بنانے ہوں گے بابر اعظم کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔