بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار


سیالکوٹ ۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر کے دھماکہ خیزمواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے اطلاع پر سنیاریاں والا پل امین آباد سیالکوٹ روڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا اور کلعدم تنظیم کے تین دہشت گرد عامر، وقاص اورعبدالجبار کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے ڈیڑھ کلو دھماکہ خیزمواد اورتین ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم عید میلاد النبی کے جلوسوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔