بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف خاندان کے متضاد بیانات ہماری سچائی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں،عمران خان

شریف خاندان کے متضاد بیانات ہماری سچائی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں،عمران خان


اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے متضاد بیانات ہماری سچائی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں، نوجوانوں کو کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے ۔بنی گالہ میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کا جلد از جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی لڑائی نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لئے ہے، نوجوان نسل کو پانامہ کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے، کرپٹ عناصر کے احتساب اور لاقانونیت کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کرپشن چھپانے کے لئے اداروں کا بیڑا غرق کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متضاد بیانات مقف کی سچائی ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں۔ترجمان کے مطابق منگل کی شام عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ پاناما لیکس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔