بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آصف زرداری سے سینیٹر رحمن ملک کی ملاقات ،وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے

آصف زرداری سے سینیٹر رحمن ملک کی ملاقات ،وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے

اسلام آباد۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی ۔ملاقات میں آصف زرداری کے وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت اور اہم فیصلے کئے گئے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی ۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر قسم کا جواب دینے کی طاقت اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر کو موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی ۔ ملاقات میں پارٹی کے آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔