بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو سڑکوں پر ’’گو نواز گو‘‘ ہوگا، بلاول

حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو سڑکوں پر ’’گو نواز گو‘‘ ہوگا، بلاول

کراچی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو سڑکوں پر ’’گو نواز گو‘‘ ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

جس کے نتائج چکوال میں ہونے والے واقعے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہونے سے خوفزدہ ہے تو پھر ہم سڑکوں پر آئیں گے اور ہر طرف ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے بلند ہوں گے۔