بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / حلب میں پانچ سال سے جاری لڑائی ختم، سرکاری فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

حلب میں پانچ سال سے جاری لڑائی ختم، سرکاری فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

نیو یارک۔ حلب میں پانچ سال سے جاری لڑائی ختم ہو گئی۔ شام کی سرکاری فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ دوسری جانب سیکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے حلب سے شہریوں کی محفوظ انخلاء کیلئے بین الاقوامی مبصرین کو بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ سمانتھا پاور کا کہنا تھا کہ حلب میں سرکاری افواج کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ شام اور اس کے اتحادی روس اور ایران شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کریں۔ ادھر روس کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ باغیوں اور ان کے خاندانوں کے انخلا کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔