بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم نے 16مئی کو پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ،تحریک انصاف کی تحریک استحقاق و التواء قومی اسمبلی میں جمع

وزیر اعظم نے 16مئی کو پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ،تحریک انصاف کی تحریک استحقاق و التواء قومی اسمبلی میں جمع


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق و التواء جمع کر دی جس پر تحریک انصاف کے 20ارکان کے دستخط ہیں، تحریک کے متن میں ہے کہ وزیر اعظم نے 16مئی کو پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ، وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیانات پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر زیر اعظم نے 16مئی کو پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا اور کہا کہ لندن فلیٹ گلف اسٹیل کی فروخت کے بعد خریدے جبکہ گلف اسیل مل ریکارڈ کے مطابق خسارے میں تھی ۔

تحریک استحقاق میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پانامہ کیس سے متعلق بھی جھوٹ بولا ، وزیر اعظم نے پانامہ کیس سے متعلق دستاویزی ثبوتوں کے بارے میں بھی جھوٹ بولا ، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کے پاس تمام دستاویزی ثبوت ہیں جبکہ ان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دستاویزات ہونے سے انکار کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر سیاسی تھی۔

،وزیر اعظم کے پاس اپنی باتیں ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں تھے ، تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک استحقاق و التواء میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی تقریر میں وزیر اعظم نے قطری شہزادے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ، تحریک انصاف کی تحریک التوا ء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں دئیے گئے بیانات پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے ۔