بریکنگ نیوز
Home / بزنس / موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 20 فیصد اضافہ

موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 20 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 20 فیصد اضافہ ہوا وار یہ 11.775 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے میڈیا رپورٹس میں ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نومبر میں یہ تجارتی خسارہ 2.493 ارب ڈالر رہا جو ایک سال پہلے کے 2.181 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 13.4 فیصد ہے ۔

تجارتی خسارے میں اضافے کی وجہ گرتی ہوئی برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہے رپورٹس کے مطابق جولائی سے نومبر عرصے کے دوران مجموعی درآمدی بل 8.8 فیصد اضافے کے ساتھ 19.964 ارب ڈالرز تک پہنچا ہے صرف ماہ نومبر میں یہ 10.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4.255 ارب ڈالرز تک پہنچا ہے مشینوں کی درآمد بھی بڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ انفراسٹرکچر میں خصوصاً سڑکوں کی تعمیرات میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہے ۔