بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پرویز مشرف کا امریکا میں علاج کامیابی سے مکمل

پرویز مشرف کا امریکا میں علاج کامیابی سے مکمل

نیویارک۔آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف کا امریکا میں علاج کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا، ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو دو ماہ بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس سے قبل جنرل (ر) پرویز مشرف گزشتہ ہفتے علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔