بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم نواز شریف ایوان کا اعتمادکھو چکے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم نواز شریف ایوان کا اعتمادکھو چکے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ میں نے تحریک انصاف کے یوٹرن پر سب سے پہلے تنقید کی لیکن اب تحریک انصاف کو پارلیمنٹ واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ایوان کا اعتمادکھو چکے ہیں ۔