بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلاول کو اپنی تاریخ کا پتہ نہیں وہ کیا تاریخ دینگے،مولانا فضل الرحمان

بلاول کو اپنی تاریخ کا پتہ نہیں وہ کیا تاریخ دینگے،مولانا فضل الرحمان

سکھر۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنی تاریخ کا نہیں پتہ وہ کیا تاریخ دینگے ، بلاول مشورہ دیں ڈکٹیٹ نہ کریں ، پی آئی اے کا معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے ، طیارہ حادثہ میں کڑا احتساب اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ، نیشنل ایکشن پلان کیخلاف نہیں لیکن امتیازی سلوک پر اختلاف ہے ۔

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جہاز اب اڑنے کے قابل نہیں رہے 2014ء میں حادثے کا شکار جہاز مرمت کرکے چلایا جارہا ہے پی آئی اے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے پی آئی اے کے تمام جہازوں کو گراؤنڈ کرکے معائنہ کرایا جائے طیارے حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے اور سیاسی مسئلے سیاسی طریقے سے حل ہوتے ہیں اسلام کیخلاف قانون سازی نہیں ہونے دینگے بڑے بڑے حملوں میں ملوث کوئی بھی شخص مدرسے کا نہیں نیشنل ایکشن پلان کیخلاف نہیں لیکن امتیازی سلوک پر اختلاف ہے بھارت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے کشمیری بھارت کے مظالم سے اذیت کا شکار ہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں بھارت کا پردہ چاک ہونا چاہیے ۔