بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، 3مزید امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 12جنگجو ہلاک ، 2زخمی

افغانستان ، 3مزید امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 12جنگجو ہلاک ، 2زخمی

کابل۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں 3مزید امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 12جنگجو ہلاک اور 2زخمی ہوگئے جبکہ افغان ائیر فورس کی کاروائی میں 21طالبان جنگجوہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ انکا اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے ضلع آچن میں مزدکئی ،بازار اور گند کے علاقوں میں کیے گئے جن میں 12جنگجو مارے گئے جبکہ 2دیگر زخمی بھی ہوئے ۔حکام کا کہناہے کہ ڈرون حملوں میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

گزشتہ روز بھی مشرقی صوبہ ننگرہار میں2 امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے کمانڈر سمیت 11 جنگجو ہلاک مارے گئے تھے ۔ مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ضلع آچن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 4 جنگجو مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع عبدالخیل میں کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع ہیسکا مینا میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب شمالی صوبہ بلغ میں افغان ائیر فورس کی فضائی کاروائی میں 21طالبان جنگجوہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ انکا اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں فضائی کاروائی کے دوران طالبان کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔فضائی کاروائی ضلع چمتل میں کی گئی ۔طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا۔