بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ’اے کائنڈ آف مرڈر‘کانیا کلپ جاری

’اے کائنڈ آف مرڈر‘کانیا کلپ جاری


تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن ڈرامافلم ’اے کائنڈ آف مرڈر‘ کا نیاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔

اینڈی گوڈارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اپنی شادی سے ناخوش ایک ایسے آرکیٹیکٹ اور ناولسٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پیٹرک ولسن، جیسیکا بیل، ونسینٹ کارتھیسر اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ٹیڈ ہوپ کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 16دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔