بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الطاف حسین کے معاملے پر حکومتِ برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے،چوہدری نثار

الطاف حسین کے معاملے پر حکومتِ برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے،چوہدری نثار


اسلام آباد۔وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے معاملے پر حکومتِ برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے ۔ امید ہے آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیش رفت ہوگی۔ بیہمانہ ریاستی جبرسے نہ تو کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جد و جہد کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے روکا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اسلام آباد میں لارڈ نذیر احمد سے ملاقات میں کیا۔

وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اور لارڈ نذیر احمد کے درمیان ملاقات میں پاک-برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور انکو درپیش مسائل، موجودہ پاک بھارت تناؤپر تبادلہ خیال کیا گیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال الطاف حسین کے پاکستان مخالف سرگرمیوں کے خلاف برطانیہ کو بھجوائے گئے ریفرنس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیرِداخلہ نے کہا کہالطاف حسین کے معاملے پر حکومتِ برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے ۔

امید ہے آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیش رفت ہوگی۔ پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ آج بھی مسئلہ کشمیر ہے۔ بھارت کشیدگی کا سہارا لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے: وزیرِداخلہ نے واضح کیا کہ بیہمانہ ریاستی جبرسے نہ تو کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جد و جہد کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے روکا جا سکتا ہے ۔ملاقات میں لارڈ نذیر احمد نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیرداخلہ کی ذاتی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔