بریکنگ نیوز
Home / کھیل / برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا3وکٹوں پر288رنز

برسبین ٹیسٹ:آسٹریلیا3وکٹوں پر288رنز

برسبین ٹیسٹ کے پہلے روزکھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 288رنز بنالئے، کپتان اسمتھ110رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

وولن گابا میں گلابی گیند سے کھیلے جارہے ڈے نائٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر میٹ رنشا اور ڈیوڈ وارنر نے 70رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، اس موقع پر وارنر 32رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، پاکستان کو جلد ہی دوسری کامیابی ملی اور عثمان خواجہ صرف چار رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر مصباح الحق کو کیچ دے بیٹھے۔

رنشا اور اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 76رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی، اس موقع پررنشا نے 71رنز کی اننگز کھیل کر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان اسمتھ اور ہینڈزکومب نے چوتھی وکٹ کیلئے ناقابل شکست شراکت میں 137رنز بناکر میچ پرٹیم کی گرفت مضبوط کردی، چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو اسمتھ 110اور ہینڈز کومب 64رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔