بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا

قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا، اجلاس شروع ہونے سے پہلے گیلریوں میں ملاقاتیں ہوتی رہیں۔

شیڈول کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے شروع ہونا تھا جو دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا،قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز شور شرابے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کا ماحول آج پھر خوشگوار نہ رہ سکا، وہاں پھر شور شور شراباہوا، اسپیکر ایاز صادق نے عابد شیر علی کو چپ کرانے کی کوشش بھی کی۔

حکومت پی ٹی آئی کے پہلے بولنے کے حق میں دستبردار ہوگئی، جمشید دستی نے آستینیں چڑھائیں تو اسپیکر نے انہیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ایکشن لینے پر مجبور نہ کریں‘‘