بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خوش نصیبوں کے جنازے جنید کے جنازے جیسے ہوتے ہیں،مولانا طارق جمیل

خوش نصیبوں کے جنازے جنید کے جنازے جیسے ہوتے ہیں،مولانا طارق جمیل


کراچی ۔معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے جنیدجمشید کے نمازجنازے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہاکہ اللہ کی امانت اللہ کے سپرد کرنے آئے ہیں،ایسے جنازے بادشاہوں کے بھی نہیں ہوتے،خوش نصیب ہوتے ہیں جن کے ایسے جنازے ہوتے ہیں آج تک جنازے میں ایسا منظر نہیں دیکھا، ایسا جنازہ بادشاہ کا بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کے جنازے میں عوام کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر یقین ہوگیا کہ وہ لوگ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جن کے جنارے میں اتنے زیادہ چاہنے والے شامل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، جنید جمشید ہمارے درمیان نہیں لیکن جب میں اس کا نام اپنی زبان پر لاتا ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں،انسان کو چاہیئے کہ اس کی موت کے وقت اس کا خدا اس سے راضی ہو،اگراس کا اللہ اس سے راضی ہو تو اس کی زندگی کامیاب ہے اور اگر اس کا اللہ اس سے راضی نہ ہوا تو اس کی زندگی کاکوئی فائدہ نہیں۔

نماز جنازہ کے موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی، گراونڈ کے اندر پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔