بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ممنون حسین

فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ممنون حسین


اسلام آباد۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ ان کی ثقافتی شعبے میں خدمات کے نتیجے میں پاکستان کا بیرون ملک سافٹ امیج ابھرتا ہے۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں وفاقی حکومت آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے شرکاسے گفتگو کے دوران کہی جہاں فنکاروں کے ویلفئیر کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ فنکار، شاعر اور مصنفین ثقافت کے میدان میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور ملک میں معاشرتی اور ثقافتی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک میں ثقافت کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں فنکاروں کی ویلفیرکے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔میٹنگ میں عطا الحق قاسمی، مصطفی قریشی، محمد قوی خان اور اصغر ندیم سید کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔