بریکنگ نیوز
Home / کھیل / برسبین ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ 97 رنزپرپاکستان کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ 97 رنزپرپاکستان کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

برسبین۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پرپاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے اوراس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکینگروز کے 429 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگلائن  شدید مشکلات کا شکار ہے اوراس کے 8 کھلاڑی 97 کےمجموعی اسکور پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہرعلی تھے جو کہ 6 رنز کے مجموعی اسکورپر5 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے، انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا جب کہ بابر اعظم  43 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کا شکار بنے ،

اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جو کہ پہلی ہی گیند پر بغیرکوئی رنزبنائے آؤٹ ہوگئے جب کہ ان کے بعد کپتان مصباح الحق صرف 4 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔اسد شفیق بھی زیادہ دیرتک وکٹ پرنہ ٹہرسکے اورصرف 2 رنز بناکراسٹارک کا شکار ہوگئے،56 کے مجموعی اسکورپراوپنرسمیع اسلم بھی ہمت ہارگئے اور 22 رنزبنا کراپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔وہاب ریاض اور یاس شاہ بھی ایک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،اس وقت کریزپرسرفرازاحمد 31 اورمحمد عامر8 رنز بنا کروکٹ پرموجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اورہیزل ووڈ نے تین تین جب کہ برڈ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔