بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / چینی ارب پتی کے اکلوتے بیٹے کا وراثت لینے سے انکار

چینی ارب پتی کے اکلوتے بیٹے کا وراثت لینے سے انکار

بیجنگ۔ چینی ارب پتی کے اکلوتے بیٹے نے باپ کی وراثت لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں باپ جیسی زندگی نہیں گزارنا چاہتا، ارب پتی نے اپنی 122 ارب  ڈالرکی وراثت  کے لیے متبادل کی تلاش شروع کر دی۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ڈالیان وانڈا گروپ کے بانی اور چیئرمین وانگ جیان لن نے کہا ہے کہ میں نے اپنے 28 سالہ بیٹے وانگ سیکونگ کی کامیاب زندگی کا پلان بتایا اوراس سے اپنی جانشینی کی منصوبہ بندی کے بارے میں پوچھا لیکن اس نے میرے شاپنگ سینٹر، ہوٹلز، پارک اور اسپورٹس کلب لینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں آپ جیسی زندگی نہیں گزارنا چاہتا۔