بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایک سانحے کی برسی مناتے ہیں تو دوسرا سانحہ ہو جاتا ہے،بلاول

ایک سانحے کی برسی مناتے ہیں تو دوسرا سانحہ ہو جاتا ہے،بلاول

لاہور۔ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ایک سانحے کی برسی مناتے ہیں تو دوسرا سانحہ ہو جاتا ہے،آج وہی دن ہے جب ہم نے دہشتگرد حملے میں اپنے بچے کھوئے۔ جمعہ کے روز سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کا حوصلہ کہاں سے لاؤں؟

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اے پی ایس کے شہداء کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک سانحے کی برسی مناتے ہیں تو دوسرا سانحہ ہو جاتا ہے، آج وہی دن ہے جب ہم نے دہشتگرد حملے میں اپنے بچے کھوئے۔