بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / وائیٹ ہاؤس کا ترجمان جوش ایرنسٹ ایک بیوقوف شخص ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

وائیٹ ہاؤس کا ترجمان جوش ایرنسٹ ایک بیوقوف شخص ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بیوقوف شخص قرار دیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے اعتراف کیا کہ باراک اوبامہ انتخابات کی ہیکنگ ترجیحات سے آگاہ تھے تاہم وہ انتخابات میں دخل اندازی سے بچنے کے باعث اس بارے میں کارروائی سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وائیٹ ہاؤس کا ترجمان جوش ایرنسٹ جو کہ ایک بیوقوف انسان ہے اس نے ہیکنگ کا پیغام بہت ہی طریقے سے عوام تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بارے میں مثبت پیغام بھی دے سکتا تھا تاہم اس نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جوش ایرنسٹ کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ لیڈیز اور جینٹلمین آج ہمیں مجموعی طور پر شکست ہو گئی ہے تاہم اس نے اپنے بیان میں روس کے کردار کو اجاگر کیا جو کہ بیوقوفی ہے ۔