بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم متحد ،مریم اورنگزیب

دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم متحد ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردوں سے ڈرنے والی نہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف قوم سینہ سپر ہے ۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک نے قوم کو متحد کیا ۔ قوم نے جذبے کے ساتھ دہشتگردی کے کینسر کا کافی حد تک خاتمہ کر دیا ہے ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اے پی ایس شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کو قوم جس تکلیف سے گزری آج بھی تکلیف تازہ ہے ۔اس واقعے نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف اکٹھا کیا سانحہ اے پی ایس نے دہشتگردی جنگ کو ایک سمت دی ۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قوم بلاتفریق متحد ہیں قوم کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔

قوم دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات سے ڈرنے والی نہیں ۔ جس سکول میں یہ واقعہ ہوا اگلے ہی دن اس سکول کو دوبارہ آباد کیا ۔پوری قوم متحد ہے اور دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہے ۔ گزشتہ تین سال میں دہشتگردی کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہو گئے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کی کاوشوں سے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ۔ انسداد دہشتگردی کے اقدامات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عزم کا مظہر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا انسداد دہشتگردی پلان کے تحت ایک فوجی پالیسی وضع کی گئی ۔ حکومت اور فوج نے مل کر نیشنل ایکشن پلان انسداد دہشتگردی کے لئے بنایا اور بلاتفریق دہشتگردوں کا صفایا کیا۔ حکومت نے انسداد دہشتگردی کے لئے متعدد اقدامات انسداد دہشت گردی پلان کے تحت موبائل سمز کی تصدیق کی اور غیر قانونی شناختی کارڈز کو منسوخ کیا گیا۔وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے موبائل کمپنیوں کے خدشات دور کئے ۔

سانحہ اے پی ایس کے بعد ملک میں نصاب تعلیم پر نظرثانی کی گئی ۔تعلیمی نصاب سے منافرت پر مبنی سباق نکال دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں روزانہ اپنی دعاؤں میں شہداء کو یاد رکھنا چاہئے ۔قبل ازیں اس موقع پر وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ شہداء اے پی ایس نے پوری قوم کو متحد کیا اور قوم کو ایک نیا جذبہ دیا اے پی ایس کے شہداء کی قربانی ملک میں بڑی تبدیلی لے کر آئی ۔ قوم نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے ذریعے دہشتگردی کے کینسر کا کافی حد تک علاج ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ریفارمز پروجیکٹ میں اے پی ایس کے بچوں کی قربانیاں یاد رکھنے کے لئے اقدامات کریں گے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو شہداء اے پی ایس کے نام سے منصوب کیا ہے۔