بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان میں دہشت گردی و دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ،افتخار محمد چوہدری

پاکستان میں دہشت گردی و دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ،افتخار محمد چوہدری

اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ،صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے سانحہ 16دسمبر 2016 کے شہدا کی دوسری برسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی و دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں اور معصوم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم معصوم شہیدوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ سانحہ 16دسمبر 2016 اور دہشتگردی کے تمام واقعات میں شہید ہونے والوں نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیا ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان کی علاقائی حدود میں رہنے والوں کا تحفظ حکومتِ وقت کی زمہ داری ہے۔ہمارے بچے و نوجوان قوم کے مستقبل ہیں جن کو دشمنانِ پاکستان کی سفاکیت سے محفوظ رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔