بریکنگ نیوز
Home / شوبز / اسلام آباد کا معروف ’’چائے والا‘‘ ارشد خان فلم میں کام کرے گا

اسلام آباد کا معروف ’’چائے والا‘‘ ارشد خان فلم میں کام کرے گا

 اسلام آباد۔ ارشد خان نے فلم کبیر سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

کہتے ہیں کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے ہی دیتا ہے ایسا ہی ہوا ہے اسلام آباد کے مشہور و معروف چائے والے ارشد خان کے ساتھ۔ جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی اس کی قسمت کا ستارہ ہی جگ مگا اٹھا۔ ارشد خان سوشل میڈیا سے ٹی وی کی زینت بنا جہاں سے اس نے ماڈلنگ شروع کردی اور اب دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم اسٹار بھی بن گیا ہے۔