بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شکست کا عفریت منہ کھولے گرین کیپس کا منتظر

شکست کا عفریت منہ کھولے گرین کیپس کا منتظر

برسبین۔ برسبین ٹیسٹ میں تیسرے روز مہمان ٹیم نے70 رنز پر 2وکٹیں گنوا دیں، اظہرعلی41 پر ناقابل شکست ہیں، 2 روز کا کھیل باقی اور 420 رنز کا مشکل ترین ہدف درکارہے، ایسے میں آسٹریلیا کو فتح سے روکنا ناممکن نظر آنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 142 رنز پر ہمت ہار گئی، سرفراز احمد 59پر ناقابل شکست پویلین واپس گئے، محمد عامر 21رنز بناکر جیکسن برڈ کی گیند پر وکٹ کیپر میتھیوویڈ کو کیچ دے بیٹھے، راحت علی 4پر رن آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے 3،3شکار کیے،287 رنزکی سبقت پانے والے آسٹریلیا نے اپنے بولرز کو آرام دینے کیلیے پاکستان کو فالوآن کرانے سے گریز کرتے ہوئے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ڈیوڈ وارنر نے پہلے ہی اوورمیں محمد عامر کو2 چوکے جڑ کر جارحانہ عزائم ظاہر کیے تاہم پیسر نے اگلے ہی اوور میں انھیں قابو کر لیا، اوپنر نے پل شاٹ کھیلتے ہوئے مڈآن پر وہاب ریاض کو کیچ تھمایا۔