بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / حلب کے پناہ گزینوں کے لیے دروازے کھول دیئے ،ترک صدر

حلب کے پناہ گزینوں کے لیے دروازے کھول دیئے ،ترک صدر

انقرہ۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے شام کے جنگ زدہ علاقے حلب میں محصورین، باغیوں اور ان کے خاندان کے افراد کے محفوظ مقامات کی طرف انخلاء کے حوالے سے طے پائے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ترکی حلب کے پناہ گزینوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر‘ پر اپنی متعدد ٹویٹس میں کہا کہ مشرقی حلب کی کالونیوں میں محصور شامی شہریوں کے انخلاء کے لیے فریقین میں جو معاہدہ طے پایا ہے۔

اس کی پاسداری اور احترام تمام فریقین کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری حلب میں محصور شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچنے میں ان کی مدد کرے اور جنگ بندی معاہدے کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔ترک صدر کاکہنا تھا کہ حلب میں شہریوں کے اں خلاء کا معاہدہ اور جنگ بندی اس لیے کی گئی تاکہ وہاں پر پھنسے بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔