بریکنگ نیوز
Home / کھیل / امریکی باکسر برنارڈ ہوپکنز کو کیریئر کی الوداعی فائٹ میں شکست

امریکی باکسر برنارڈ ہوپکنز کو کیریئر کی الوداعی فائٹ میں شکست


لندن۔ امریکا کے برنارڈ ہوپکنز کو کیریئر کی آخری فائٹ میں شکست ہوگئی۔

51 سالہ تجربہ کار باکسر کو 27 برس کے اسمتھ جونیئر نے آٹھویں راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا، ان کے خطرناک پنچز سے ہوپکنز رنگ سے باہر گر پڑے اور ریفری کے 20 سیکنڈ تک انتظار کرنے کے باوجود دوبارہ رنگ میں نہیں آسکے، جس پر ریفری نے انھیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دیتے ہوئے اسمتھ جونیئر کو ڈبلیو بی سی لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں فاتح قرار دے دیا۔

ہوپکنز نے پہلے ہی تصدیق کردی تھی کہ یہ ان کے 28 سالہ پروفیشنل باکسنگ کیریئر کی اختتامی فائٹ ہوگی، ان کے کیریئر میں 55 فتوحات، 8 ناکامیوں اور 2 ڈرا مقابلے شامل رہے، انھیں 49 برس کی عمر میں ورلڈ ٹائٹل قبضے میں رکھنے والے عمررسیدہ باکسر کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

دوسری جانب 2012 کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوکرین کے اولیکسینڈر یوسیک نے ڈبلیو بی او کروز ویٹ ٹائٹل کا دفاع کرلیا، انھوں نے چیلنجر جنوبی افریقہ کے تھابیشو میچانو کو نویں راؤنڈ میں شکست سے دوچار کیا۔