بریکنگ نیوز
Home / کھیل / گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائٹل جیت کر پاکستان آوں گا،عامر خان

گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائٹل جیت کر پاکستان آوں گا،عامر خان

واشنگٹن۔ معروف باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اب میرے تمام گھریلو جھگڑے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں،جھگڑے کے دوران میں غیر جانبدار رہا تھا۔ عامر خان چیریٹی فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب میں بڑے مقابلے لڑنا چاہتا ہوں ،باکسنگ کاایک اور بڑا ٹائٹل جیت کر پاکستان آوں گا۔

گھریلو جھگڑے توگھر گھر کی کہانی ہے،ہمارے جھگڑے اب ختم ہو گئے ہیں۔عامر خان نے تھر میں 200 کنویں لگانے کا اعلان بھی کیا،تقریب میں ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان کے والدین اور ان کی اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھاجو اب ختم ہو گیا ہے۔