بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مجھے بچہ کہنے والے اپنے انجام سے ڈریں، بلاول بھٹو زرداری

مجھے بچہ کہنے والے اپنے انجام سے ڈریں، بلاول بھٹو زرداری


لاہور۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نواز کو ’’گنجا لیگ‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مجھے بچہ کہنے والے اپنے انجام سے ڈریں۔یہ بات انہوں نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی ۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں حکومتی وزیر کی جانب سے ان کو ’’بچہ‘‘ کہنے کے جواب میں کہا کہ ہاں میں بچہ ہوں میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں جس کی جمہوری اور اصولی سیاست سے ’’گنجا لیگ‘‘ اور اس کے قائدین کو ڈرنا چاہئے ۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ’’گو نواز گو‘‘ کے الفاظ استعمال کر کے حکومت کے خلاف اپنے جذبات کی ترجمانی کی ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں نے میرے والدین کی شادی کی 29 ویں سالگرہ کا موقع چھین کر ہمیں خالی ہاتھ کر دیا ہے لیکن ہم جھکنے اور پیچے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انصاف اور امن کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کو ’’بچہ‘‘ اور پیپلزپارٹی کو ’’بچہ پارٹی ‘‘ کا طعنہ دیا تھا ۔